لانگ مارچ سے پہلے تحریک انصاف کے دو اہم رہنماوں کوگرفتار کر لیا گیا۔
لاہور سے سابق وزیر میاں محمود الرشید اور سینیٹر اعجاز چودھری کو گرفتار کر لیا گیا۔ محمود الرشید کو 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔
محمود الرشید کو جوہر ٹاون کے علاقے سے حراست میں لیا گیا ہے۔ میاں محمود الرشید میٹنگ کرکے نکل رہے تھے کہ انہیں گرفتار کر لیا گیا۔
سینیٹر اعجاز چودھری کو ماڈل ٹاون میں انکی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔اعجاز چوہدری کو پولیس نے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔
ان کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے گھر کے دروازے توڑ کر اعجاز چوہدری کو گرفتار کیا ہے۔ دوسری جانب ملک بھر میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کے گرفتاری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف نےآج خیبر پختون خوا سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ ملک کے تمام شہروں سے کارکنوں اور عوام کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔