لِیک آڈیو نے عمران خان کی اصلیت بے نقاب کر دی، شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے خود کو اور اپنی حکومت کو بچانے کیلئے این آر او مانگا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ائیکون ملک ریاض کے ذریعے عمران خان کی آصف زرداری سے مصالحت کے لیے آڈیو ٹیپ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں منظر عام پر آنے والی آڈیو ٹیپ عمران خان کی منافقت اور دُہرے معیار کو بے نقاب کرتی ہے۔

عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اپنے دعوؤں کے برعکس انہوں نے (عمران خان نے) خود کو اور اپنی حکومت کو بچانے کے لیے این آر او مانگا۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ تمام کوششیں ناکام ہونے کے بعد غیر ملکی سازش کی جعلی کہانی تیار کی گئی لیکن اب عمران خان کا جھوٹ بے نقاب ہو گیا۔

گزشتہ روز بزنس ٹائیکون ملک ریاض اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری کی ایک آڈیو ٹیپ منظر عام پر آئی تھی جس میں ملک ریاض مبینہ طور پر کہتے ہیں کہ بس آپ کو انفارمیشن دینی تھی کہ خان صاحب کی طرف سے کافی مسیجیز آرہے ہیں کہ ہمارا پیچ اپ (مصالحت) کرادیں آپ کے ساتھ۔ جس پر آصف زرداری نے انتہائی مختصر جواب دیتے ہوئے کہا کہ اب ناممکن ہے

ملک ریاض اور آصف زرداری سے متعلق آڈیو ٹیپ پر تحریک انصاف کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تاہم مسلم لیگ (ن) کی جانب سے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

بہاولپور میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا تھا کہ عمران خان کا ‘‘پیچ اپ’’ کیلئے آصف زرداری کو پیغام تحریک عدم اعتماد سے پہلے کا تھا، خان کے دوست نے منت کی کہ پیپلزپارٹی تحریک میں حصہ نہ لے۔ ن لیگ کی نائب صدر کا کہنا ہے کہ آج پاکستان کو بیرونی خطرہ یا سیکیورٹی خدشہ نہیں بلکہ اندرونی خطرہ ہے، پاکستان کو خطرہ فساد اور فتنے سے ہے، پاکستان کا سب سے بڑے فتنے کا نام عمران خان ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں