لاہور چڑیا گھر میں درخت گرنے سے خاتون جاں بحق

لاہور چڑیا گھر میں درخت گرنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون ثوبیہ اپنے شوہر اور بچوں کے ہمراہ چڑیا گھر آئی تھی، اچانک درخت گرنے سے ثوبیہ کے سر پر شدید چوٹیں آئیں، خاتون کو تشویشناک حالت میں گنگا رام اسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اچانک درخت گرنے سے خاتون کا شوہر زخمی ہوا، زخمی صدام کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

پولیس نے ثوبیہ کی لاش قبضے میں لے کر کارورائی شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ اس فیملی کا تعلق آزاد کشمیرسے بتایا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں