یوکرائن، کیف میں راکٹ حملہ، آئل ڈپو تباہ، فضا میں زہریلا دھواں چھا گیا

یوکرائنی دارالحکومت کیف کے ایک مضافاتی علاقے واسلکیو میں واقع آئل ڈپو پر آج علی الصبح روسی افواج کی جانب سے راکٹ حملہ کیا گیا۔

راکٹ حملے کے باعث آئل ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی وڈیو میں آئل ڈپو سے اٹھتے شعلوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

میئر اور حکومتی حکام کی جانب سے آئل ڈپو پر روسی میزائل حملے کی تصدیق بھی کی گئی۔ کیف شہر کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ جلنے والے ڈپو سے زہریلا دھواں اٹھ رہا ہے۔

حکام نے قرب و جوار کے رہائشیوں کو اپنے گھروں کی کھڑکیاں سختی سے بند کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دارالحکومت کیف میں بہت سے افراد پہلے ہی زیر زمین رہ رہے ہیں۔

آتشزدگی کے بعد آئل ڈپو کی آن لائن پوسٹ کی گئی وڈیوز میں ہر جانب دھواں اٹھتا دیکھا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں