جامعہ کراچی میں‌دھماکا کرنے والی خاتون حملہ آور کے بارے میں‌ اہل محلہ کابیان

جامعہ کراچی میں دھماکے کے بعد تحقیقات اور چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

سکیورٹی اداروں نے خودکش حملہ آورخاتون کے زیر استعمال بنگلے کو سیل کردیا ہے۔

اہل محلہ کا بتانا ہےکہ بنگلہ سچل تھانے کی حدود میں رہائشی سوسائٹی میں واقع ہے، بنگلے میں آٹھ دس دن کے بعد ایک فیملی آتی تھی جوکسی سےملتی نہیں تھی۔

اہل محلہ کے مطابق بنگلہ کافی دنوں سے بند ہے اور یہاں سےکسی کو گرفتار ہوتےنہیں دیکھا۔

واضح رہےکہ 16اپریل کو کراچی یونیورسٹی کے کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے پاس وین کے قریب خودکش دھماکا کیا گیا جس میں تین چینی اساتذہ سمیت 4 افراد ہلاک ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں