کراچی سیمت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ

کراچی :موسم گرما میں بھی سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے بتایا کہ کراچی سیمت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 72 گھنٹے تک بند رہیں گے۔

تاہم فلنگ اسٹیشنز آج صبح 8 بجے سے پیر کی صبح 8 بجے تک بند رہیں گے جبکہ تمام جنرل انڈسٹریز اور کیپٹیو پاور یونٹس کے لئے بھی اتوار کی صبح 8 بجے سے 24 گھنٹے تک گیس فراہمی بند کی جائے گی۔

ایس ایس جی سی کا کہنا ہے فیصلہ گھریلو صارفین کی ضروریات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں