دھمکی آمیز خط؛ وزیر اعظم کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وزیر دفاع، وزیر داخلہ، وزیر اطلاعات، مشیر قومی سلامتی، انٹیلی جنس ایجنسیز کے سربراہان اور دیگر اعلی عسکری و سیاسی حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیر اعظم کو ملنے والے دھمکی آمیز خفیہ مراسلے پر بریفنگ دی گئی۔

اس کے علاوہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی پارلیمنٹ کی سیکیورٹی کمیٹی کا اِن کیمرا اجلاس طلب کیا ہے۔ جس میں پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جمعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

پارلیمانی سیکیورٹی کمیٹی کو خفیہ مراسلے پر بریفنگ دی جائے گی۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے حساس خط کے بارے میں پارلیمانی لیڈرز کو ان کیمرا اجلاس کی دعوت دے دی۔

وزیراعظم نے گزشتہ روز وفاقی کابینہ کو مراسلہ دکھایا تھا، اس کے علاوہ اہم ترین صحافیوں کو بھی اس کے مندرجات سے آگاہ کیا تھا۔

وزیر اعظم کا موقف ہے کہ ان کے خلاف بیرون ملک سے سازش تیار کی گئی ہے اور تحریک عدم اعتماد بھی اسی سازش کا شاخسانہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں