بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک ریسٹورنٹ نے روس کے یوکرین پرحملے کے خلاف احتجاجاً رشین سلاد کو مینیو سے نکال دیا۔
روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد جہاں ماسکو کو عالمی پابندیوں کا سامنا ہے وہیں بھارت میں ایک ریسٹورنٹ نے رشین سلاد کی فراہمی بند کر کےیوکرینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا پیغام دیا ہے۔
ریسٹورنٹ انتظامیہ نے کہا کہ اب کسی بھی گاہک کو اس وقت تک رشین سلاد نہیں دیا جائے گا جب تک روس یوکرین کے خلاف جارحیت کو بند نہیں کردیتا۔
فورٹ کوچی میں قائم کاشی آرٹ کیفے اینڈ گیلری نے واضح کیا کہ اس اقدام کا مقصد یوکرین کے عوام سے یکجہتی ہے۔ انتظامیہ نے ریسٹورنٹ کے داخلی مقام پر بھی اس حوالے سے نوٹس بورڈ پر اپنا فیصلہ تحریر کردیا ہے۔