معروف بھارتی ڈانسر اور ماڈل راکھی ساونت کو بھارتی پولیس نے گرفتار کر لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی ساونت کو بھارتی اداکارہ شیرلن چوپڑا کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ راکھی آج شام شوہر عادل خان کے ہمراہ اپنی ڈانس اکیڈمی کا آغاز کرنے والی تھی، تاہم انھیں آج صبح امبولی پولیس کی جانب سے گرفتار کرلیا گیا۔
BREAKING NEWS!!!
AMBOLI POLICE HAS ARRESTED RAKHI SAWANT IN RESPECT WITH FIR 883/2022
YESTERDAY, RAKHI SAWANT’S ABA 1870/2022 WAS REJECTED BY MUMBAI SESSIONS COURT
— Sherlyn Chopra (शर्लिन चोपड़ा)🇮🇳 (@SherlynChopra) January 19, 2023
ٹوئٹر پر شرلین چوپڑا کی جانب سے بھی کی گئی ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ راکھی کو درج کی گئی ایف آئی آر پر گرفتار کرلیا گیا ہے، گزشتہ روز ممبئی سیشن کورٹ نے راکھی کی ضمانت قبل از گرفتاری کو مسترد کردیا تھا ۔
یاد رہے کہ شرلین چوپڑا کی جانب سے راکھی ساونت پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔
شرلین چوپڑا نے گزشتہ برس اکتوبر میں ساجد خان کے خلاف جوہو پولیس اسٹیشن میں اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سلمان خان پر فلمساز ساجد خان کی حفاظت کرنےکا الزام عائد کیا، جس پر راکھی ساونت نے ساجد کا دفاع کرتے ہوئے شرلین چوپڑا کو بہت برا بھلا کہا تھا۔