وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلی عثمان بزدار کی ملاقات، عدم اعتماد پر مشاورت

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی جس کے دوران وفاق اور پنجاب میں تحریک عدم اعتمادکے بعد پیدا شدہ صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ قبل ازیں عدم اعتماد کے معاملے پر حکومتی وفد نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی سے ملاقات کی جس کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ حکومتی وفد نے ق لیگ کو منانے کی کوشش کرتے ہوئے حمایت کی درخواست کی۔

قومی و پنجاب اسمبلی میں تحاریک عدم اعتماد کے بعد حکومت کسی قدر دباو میں نظر آتی ہے، اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کی تیاریاں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں