عمران خان کا مارچ فرح گوگی کو بچانے کیلئے ہے، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل

کراچی : وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران خان کا مارچ فرح گوگی کو بچانے کیلئے ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان ترقی میں رکاوٹ ڈالتے رہے ہیں، عمران خان ذاتی مفاد کو ملکی مفاد میں ترجیح دیتے رہے ، عمران خان کا مارچ فرح گوگی کو بچانے کیلئے ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذکرات کے آخری مرحلے پر دوحہ جارہا ہوں، گزشتہ حکومت کے معاہدے کے تحت پیٹرول کی قیمت 100روپے لیٹر بڑھنی چاہیئے، گزشتہ حکومت کے معاہدے کے تحت ڈیزل کی قیمت 150روپے لیٹر بڑھنی چاہیئے۔

وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے کہاعوام مہنگائی کے متحمل نہیں ہوسکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں