پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کارڈ جلد سامنے آنے والا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں فیصل جاوید خان نے کہا کہ اب باری ہےکمالیہ کی! آئیے اپوزیشن کو عدم اعتماد لانے پر شکریہ بولیں۔
سیینٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ آج وزیراعظم عمران خان کمالیہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، عمران خان کا کارڈ جلد سامنے آنے والا ہے۔
اور اب باری ہے کمالیہ کی! آئیے ملکر اپوزیشن کو عدم اعتماد لانے پر شکریہ بولیں-منڈی بہاوالدین,میلسی, دیر٫حافظ آباد,سوات,درگئی اور مانسہرہ کےکامیاب جلسوں کے بعد اج وزیراعظم عمران خان کمالیہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے- عمران خان کے کارڈ جلد سامنے آنے والا ہے انشاء اللہ
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 26, 2022
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ آج جو اپوزیشن نے ہمارے لیے کر دیا ہے ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، میں نے اپنے 26 سالہ تحریک انصاف کے سفر میں ایسی مقبولیت پہلے کبھی نہیں دیکھی جو عمران خان کی آج ہے۔
فیصل جاوید خان نے کہا کہ قوم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ حق کے ساتھ ہے، اب جو بھی ہو جیت پاکستان کی ہے، جیت عمران خان کی ہے۔
یہ ایک حقیقت ہے کہ آج جو اپوزیشن نے ہمارے لیے کر دیا ہے ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں-میں نے اپنے 26 سالہ تحریک انصاف کے سفر میں ایسی مقبولیت پہلے کبھی نہیں دیکھی جو عمران خان کی آج ہے -قوم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ حق کے ساتھ ہے-اب جو بھی ہو-جیت پاکستان کی ہے – جیت عمران کی یے
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 26, 2022
خیال رہے کہ اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا رکھی ہے اور اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے 28 مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس بھی طلب کر رکھا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا دعویٰ ہے کہ اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد میں سرپرائز دوں گا جبکہ اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا سرپرائز اسلام آباد جلسے میں استعفے کا اعلان ہو سکتا ہے۔