عمران خان آج ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کرینگے

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان آج ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایبٹ آباد جلسے کے حوالے سے خصوصی پیغام میں کہا کہ ایبٹ آباد میں آج آ رہا ہوں اور آپ نے بھرپور طریقے سے جلسے میں شرکت کرنی ہے۔

انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو پتہ ہے کہ میں کیوں آ رہا ہوں ؟ ہم امپورٹڈ حکومت کے خلاف جلسہ کر رہے ہیں اور عوام کو آگاہ کرنا ہے، ساری قوم کو تیار کر رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد میں جب میں کال دوں گا تو سب نے اس میں شرکت کرنی ہے۔ واضح رہے کہ چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں امریکہ سمیت کبھی کسی ملک کے خلاف نہیں رہا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے اچھے تعلقات تھے اور 15 سال میں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کی مخالفت کی، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا.

اپنا تبصرہ بھیجیں