سربراہ پاک بحریہ کے جاپان کے سفیر کی ملاقات ہوئی ہے جس دوران دوطرفہ میری ٹائم تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی سے پاکستان میں جاپان کے سفیر متسوہیرو واڈا نے جمعہ کو اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ میری ٹائم تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ سفیر نے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہا ہے۔