حمزہ شہبازکی حلف برداری کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر 5 رکنی لارجربنچ تشکیل

حمزہ شہباز کی حلف برداری کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا ، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان لارجر بینچ کے سربراہ مقرر کئے گئے ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نےحمزہ شہباز کی حلف برداری کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر پانچ رکنی لارجربنچ تشکیل دیا ، بینچ میں جسٹس شاہدجمیل،جسٹس شہرام سرور، جسٹس ساجدمحمودسیٹھی اورجسٹس طارق سلیم شامل ہیں ۔

خیال رہے کہ جسٹس ساجدمحمودنےلارجربنچ تشکیل دینےکی سفارش کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں