پاکستان بھر میں حج کے لئے پہلی پرواز اتوار کی شب اسلام آباد سے روانہ ہوگی۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج سکیم کے تحت 80 فیصد سے زائد عازمین حج کیمپوں کے ذریعے اپنی تربیت مکمل کر چکے ہیں۔
عازمین حج کو ویب سائٹ اور موبائل میسج کے ذریعے پروازوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔
سرکاری اسکیم کے تحت عازمین حج پی آئی اے، ایئر بلیو، سیرین ایئر اور سعودی ایئر کے ذریعے سعودی عرب پہنچیں گے۔
سیکرٹری مذہبی امور کا کہنا تھا کہ حج آپریشن 2022 پلان کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے اور اس سال مذہبی امور نے ایک ماہ کی قلیل مدت میں چھ ماہ کا حج آپریشن مکمل کیا ہے۔
ان کے مطابق سعودی حکام کی ہدایت پر روڈ ٹو مکہ کی پہلی پرواز 5 اور 6 جون کی درمیانی شب اسلام آباد سے روانہ ہو گی۔
خیال رہے کہ سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حج سے متعلق نئی ٹریول ایڈوائزری اور پالیسی گائڈ لائن جاری کی ہے جبکہ پاکستان سمیت دنیا بھر سے حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچنے والے عازمین حج کے لئے عمل کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔
سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق سعودی عرب نے 65 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد پر حج 2022 کے لئے پابندی عائد کردی گئی ہے۔