حکومت کی جانب سے عاصم احمد کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق عاصم احمد کو نیا چیئرمین ایف بی آر مقرر کردیا گیا ہے۔
ڈاکٹر عاصم گریڈ 21 کے ان لینڈ ریونیو کے افسر تھے۔وہ اس سے قبل اپریل 2021 سے اگست 2021 تک چیئرمین ایف بی آر رہ چکے ہیں۔
عاصم احمد کے پاس ممبر آئی ٹی ایف بی آر کا بھی اضافی چارج تھا۔
واضح رہے کہ سابق چیئر مین ایف بی آر اشفاق احمد کو اگست 2021 میں چیئرمین ایف بی آر تعینات کیا گیا تھا۔