نائب صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ کی گاڑی پر فائرنگ، ڈرائیور جاں بحق

کراچی: نوری آباد میں جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے نائب صدر امتیاز پالاری کی گاڑی پر فائرنگ سے ان کا ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔

رہنما جماعت اسلامی امتیازپالاری کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے گاڑی کا گھیراؤ کرکے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں فائرنگ سے مسجد خیر العمل فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری سلمان حیدر  جاں بحق ہو گئے۔

 تر جمان مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے سلمان حیدر کے قتل کی مذمت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں