فیفا ورلڈ کپ: قطر میں کوارٹر فائنلز مرحلہ آج سے شروع

فیفا کوارٹر فائنلز کا سلسلہ آج سے شروع ہو رہا ہے جو اتوار 11 دسمبر تک جاری رہے گا۔

پہلے کوارٹر فائنل میچ میں آج پانچ مرتبہ عالمی چیمپیئن رہنے والے برازیل کا ٹاکرا گزشتہ ورلڈ کپ کی رنر اپ کروشیا سے ہو گا۔ یہ میچ دوحہ کے ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔

فیفا ورلڈ کپ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں کل ہفتہ کو ارجنٹائن اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں لوسیل اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔

تیسرا کوارٹر فائنل بھی کل ہفتہ کو مراکش اور پرتگال کی ٹیموں کے درمیان التھمامہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اتوار 11 دسمبر کو چوتھے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ اور فرانس کی ٹیمیں البیت سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔

فیفا ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنلز 14 اور 15 دسبمر کو کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا فائنل 18 دسبمر کو ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں