گزشتہ حکومت کی وجہ سے عوام کو 500 ارب کا فائدہ ہوا، سرفراز چیمہ

سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت نے500ارب سے زائد کا عوام کو فائدہ پہنچایا۔

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ توقع کررہے تھے2 سے 4 ہزار ارب کا عوام کو فائدہ ہوگا، جب تقرر ہوا اس وقت اتنا بحران نہیں تھا جتنا آج ہے، مقصد گورنرشپ قبول کرنے کا یہ تھا کہ عوام کی آسانی کیلئے کچھ کرونگا۔

انہوں نے کہا کہ ابھی وقت کم اور مقابلہ سخت ہے، لاڈلے کے ہاتھوں پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ یرغمال بنا ہوا ہے، گزشتہ حکومت نے 500 ارب سے زائد کا عوام کو فائدہ پہنچایا۔

عمر سرفراز نے کہا ہے کہ ابھی وقت کم اور مقابلہ سخت ہے، یہ لوگ صبح شام تنقید کرتے ہیں، ہم سمجھ رہے تھے کہ خزانے میں اور زیادہ پیسہ آئے گا، ان کی بیرون ملک میں دوستیاں زیادہ ہیں، تعلیم کے سیکٹرز میں بھی مافیاز ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں