مہنگائی سے پستے عوام کے لئے ایک اور بری خبرسامنےآ گئی، بجلی 4روپےپانچ پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے، نیپرا 31 مئی کو سماعت کرے گا۔
نیپرا کو درخواست اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیلئے جمع کروائی گئی، 4روپےپانچ پیسے بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 59ارب 45کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، درخواست کی سماعت کیلئے 31 مئی کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ریٹ میں اضافے کا حتمی فیصلہ اتھارٹی سماعت کے بعد کرے گی۔