ایلون مسک کا یو ٹرن ، معطل کیے گئے ٹوئٹر اکاؤنٹس پھر سے بحال کرنے کا حکم

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ٹوئٹر پر معطل شدہ اکاؤنٹس کے لیے عام معافی کا اعلان کردیا ہے۔

سماجی رابطوں کی وی سائٹ ٹوئٹر پر ایلون مسک نے لکھا کہ رائے شماری کے بعد ٹوئٹر کے معطل کچھ اکاؤنٹس آئندہ ہفتے سے بحال کردیئے جائیں گے۔

ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر پر کرائی گئی رائے شماری میں 31 لاکھ سے زائد افراد نے حصہ لیا، جن میں سے 72.4 فیصد افراد نے معطل اکاؤنٹس کی بحالی کے حق میں ووٹ دیا۔

اپنی ایک اور ٹوئٹ میں ایلون مسک معروف کہاوت ’زبانِ خلق کو نقارہ خدا سمجھو‘بھی لکھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ایلون مسک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کامیڈین کیتھی گرفن کے اکاؤنٹس بحال کئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں