ایلون مسک اسمارٹ فون کمپنیوں کے ساتھ کیا کرنے والے ہیں؟

ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کی جانب سے اسمارٹ فون تیار کرنے کی رپورٹس کئی ماہ سے سامنے آرہی ہیں۔

مگر دنیا کے امیر ترین شخص نے اس حوالے سے تصدیق یا تردید نہیں کی تھی۔

مگر اب انہوں نے ایپل اور گوگل جیسی کمپنیوں کے مقابلے میں اسمارٹ فون کی تیاری کا عندیہ دیا ہے۔

ایلون مسک نے فون انڈسٹری میں قدم رکھنے کا عندیہ اس وقت دیا جب یہ خدشات سامنے آرہے ہیں کہ ایپل اور گوگل کی جانب سے ان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر مواد کی ناقص جانچ پڑتال کی وجہ سے پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔

ایلون مسک نے یہ بات ایک ٹوئٹ کے جواب میں بتائی۔

اس ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ اگر ایپل اور گوگل کی جانب سے ایپ اسٹورز سے ٹوئٹر کو نکالا جاتا ہے تو ایلون مسک اپنا اسمارٹ فون تیار کرسکتے ہیں جو بیشتر افراد خریدنا پسند کریں گے۔

ایلون مسک نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ ایپل اور گوگل کی جانب سے ٹوئٹر پر پابندی عائد نہیں کی جائے گی، مگر ایسا ہوا تو ہمارے پاس ایک فون تیار کرنے کا علاوہ کوئی انتخاب نہیں ہوگا۔

مختلف رپورٹس کے مطابق ٹیسلا فون میں اسٹار لنک تک رسائی کا فیچر موجود ہوگا اور صارف کو زمینی ٹیلی کام نیٹ ورکس پر انحصار نہیں کرنا پڑے گا۔

فون کا ایک اور متوقع فیچر سولر چارجنگ ہے۔

مگر واقعی ایسا فون تیار ہوگا یا نہیں یہ ابھی مصدقہ طور پر کہنا ممکن نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں