الیکشن کمیشن نے عمران خان کے کمیشن مخالف بیانات کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے کمیشن مخالف بیانات کا نوٹس لے لیا ۔

الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کے پشاور ورکرز کنویشن سے خطاب کا ریکارڈ پیمرا سے مانگ لیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل، خرم شیر زمان اور سینیٹر اعجاز چوہدری کے بیان کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں