عید سے قبل ہی کراچی کے اے ٹی ایمز خالی ہو گئے، شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا

شہر قائد کراچی میں میں عید الفطر سے قبل ہی اے ٹی ایمز خالی ہونے لگے جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں اکثر مقامات پر اے ٹی ایم پر ابھی سے کیش ختم ہونے کی شکایات سامنے آنے لگی ہیں۔

جن اے ٹی ایمز میں رقم موجود ہے وہاں رقم نکلوانے والوں کا رش لگا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بعض مقامات پر بینک عملہ اے ٹی ایمز پر رقم لوڈ کر رہا ہے، عید کی چھٹیوں کے 5 دن میں کیا اے ٹی ایم پر کیش ہوگا یا نہیں؟ اس حوالے سے بھی شہری تشویش کا شکار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں