گل فوڈ نمائش 2022 میں EBM کی نئی پروڈکٹس رینج پیش کردی گئیں

انگلش بسکٹ مینوفیکچررز کی جانب سے گَل فوڈ 2022 میں نئی اور زبردست پروڈکٹ رینج کی نمائش انگلش بسکٹ مینوفیکچررز (EBM) نے گَل فوڈ نمائش 2022 میں شرکت کی جہاں بین الاقوامی زائرین اور خریدار اْس کے مؤثر اور متحرک پویلین سے بہت متاثر ہوئے اور EBM کے برانڈز کے بارے میں مزیدمعلومات حاصل کرنے اور کاروبار کو بین الاقوامی سطح پر وسعت دینے کی شدید خواہش کے ساتھ پویلین سے رخصت ہوئے۔

اِس سال، انگلش بسکٹ مینوفیکچررز نے اپنے کیک کی جدت پسندرینج کی نمائش کی جو پہلے ہی پاکستان میں بھرپور کامیابی کی حامل ہے اور بین الاقوامی سطح پرمزید پزیرائی کے لیے تیار ہے۔ اس رینج میں ’پیک فرینز اسمائیل‘- ڈونٹ کیک آئسنگ کوٹڈ، اسپرنکل کورڈ، کریم فلڈ رِنگز آف ڈیلائٹ؛ اور ’پیک فرینز سوپر سافٹ بیکس‘- سادہ کیک، انڈے اور دودھ کے بہترین متوازن ذائقے کے ساتھ، منفرد شکل لیکن روایت سے پیوستہ، شامل ہیں۔یہ مصنوعات اِس عہد کے ساتھ پیش کیں گئیں تھیں کہ انگلش بسکٹ اپنے بین الاقوامی فٹ پرنٹ کو وسعت دینے کی غرض سے R&D اور جد ت میں سرمایہ کاری جاری رکھے گا۔

خود کو وسعت دینے اور ترقی کرنے کی غرض سے عالمی سرگرمیاں اور گَل فوڈز جیسے پلیٹ فارمز انگلش بسکٹ کے لیے بہت اہمیت رکھتے ہیں۔اِس موقع پر انگلش بسکٹ مینوفیکچررز کی چیف ایگزیکٹو آفیسر اور مینیجنگ ڈائریکٹر، ڈاکٹر زیلف منیر نے کہا:”ہم اندرون ملک و بیرون ملک سرمایہ کاری جاری رکھنے کی امید کرتے ہیں، تاکہ اپنے کسٹمرز کی بڑھتی ہوئی ضرورتیں پوری کر سکیں جو ہمیشہ اعلیٰ معیار کی جدید پیش کشوں کے منتظرہوتے ہیں۔ کووڈ19-کے چیلنجز اور دنیا بھر میں سپلائی چین میں رکاوٹوں کے باوجود ہم اپنے آپریشنز کو مستحکم رکھنے میں کامیاب رہے اور ہمارے کاروبار میں دوگنا اضافہ ہوا۔ ہم پاکستان اور بیرونی دنیا کو صحت بخش اور باکفایت غذایت فراہم کرنے کے لیے پر عزم رہیں گے۔“

انگلش بسکٹ کے ڈائریکٹر بزنس ڈیویلپمنٹ شاہزین منیر نے کہا:”یہ نمائش انتہائی کامیا ب رہی۔ ہم اپنے مہمانوں کو کیک کی جدید رینج سے متاثر کرنے میں کامیاب ہوئے اور اُنھوں نے مثبت رد عمل ظاہر کیا۔بین الاقوامی مارکیٹس ہمارے لیے، اور نتیجتاً ملک کے لیے،کاروباری توجہ کی غرض سے ہمیشہ اہم رہیں گی۔“

انگلش بسکٹ مینوفیکچررز کی مصنوعات دنیا کے 30 ممالک کو فخرسے برآمد کی جاتی ہیں جن میں امریکا، کینیڈا، برطانیہ،مشرق وسطیٰ اور افریقہ شامل ہیں۔ پاکستان میں اس کی پیداواری گنجائش سب سے زیادہ ہے اور گزشتہ 50 برسوں سے مارکیٹ لیڈر ہے۔کمپنی خود کوایف ایم سی جی کی صنعت اور ملک میں ہونے والی مسلسل ترقی کو اپنانے کے لیے پیش پیش رکھتی ہے۔انگلش بسکٹ کا تصور انتہائی اعلٰی معیار اور غذائیت سے بھرپور مصنوعات کی فراہمی جاری رکھنے کاہے اور اس طرح وہ زندگیوں،دلوں اور کمیونٹیز کی پرورش کا مقصد بھی پوراکرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں