ڈی چوک پہنچنےمیں کوئی رکاوٹ راستہ نہیں روک سکتی،عمران خان

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہےکہ ہم نےاسلام آباد کے ڈی چوک پہنچناہے اورکوئی رکاوٹ ہمیں نہیں روک سکتی۔

صوابی انٹرچینج پر آزادی مارچ کے شرکا سے بات کرتےہوئے چئیرمین تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا کہ عوامی احتجاج قانون کے دائرے میں رہ کرہمیشہ کی طرح پُرامن ہوگا اوراحتجاج کرنا ہمارا حق ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم ملک کو اکھٹا کرکے ایک قوم بنارہے ہیں اور یہ قوم امپورٹیڈ حکومت کو منظور نہیں کرےگی۔

انھوں نے اپنے کارکنان سے اپیل کی کہ احتجاج میں شرکت کے لیے گھروں سے نکلیں اورراستے کی رکاوٹیں ہٹانے کیلئے آپ تیار رہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپٹ ترین لوگوں نے سارے پاکستان میں کنٹینرز لگائے ہوئے ہیں اور لوگوں کو روکا جارہا ہے۔

چئیرمین پی ٹی آئی نے سوال اٹھایا کہ جب مولانا فضل الرحمان،بلاول اور مریم نواز لانگ مارچ کررہے تھے تو ہم نے کسی کو نہیں روکا تھا کیوں کہ عوام سے کوئی ڈر نہیں ہے تاہم ہمارے مخالفین عوام سے ڈرتے ہیں اور خوف زدہ ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ مخالفین 30 برس سے ملک کا پیسہ چوری کررہے ہیں،سب کویہ پیغام ہے کہ تمام رکاوٹیں عبور کرکے ڈی چوک پہنچیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں