کورونا وائرس کے وار جاری، نئے کیسز میں اضافہ

قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے 24 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

قوامی ادارہ برائے صحت کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ روز 9 ہزار 93 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں، جن میں سے 24 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.26 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 41 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں