چین میں سخت انتظامات کے باوجود کورونا کنڑول سے باہر ہونے لگا

چین میں سخت زیرو کووڈ پالیسی کے باوجود کورونا زورپکڑنے لگا، ایک دن میں ریکارڈ 31 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ کیے گئے۔

چین میں COVID-19 کے آغاز کے بعد سے سب سے زیادہ یومیہ کیسز سامنے آئے ہیں، 24 گھنٹوں میں 31 ہزار 527 افراد کورونا میں مبتلا ہوگئے۔

دارالحکومت بیجنگ اور تجارتی حب گوانگ ژو سمیت کئی شہروں میں کیسز رپورٹ ہورہے ہیں، زینگژو میں لاک ڈاؤن نافذ کرکے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

گزشتہ دنوں چین نے کووڈ پابندیوں میں نرمی کی تھی جس کے بعد کورونا کیسز میں تیزی آئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں