چین: کووڈ پالیسی میں نرمی کر دی گئی، آج کاروبار کُھل گیا

چین میں صفر کووڈ پالیسی میں نرمی کا سلسلہ جاری ہے، بیجنگ اور دیگر شہروں میں کورونا ٹیسٹنگ کے قواعد میں مزید نرمی کی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بیجنگ میں آج سے کاروبار مکمل طور پر کھول دیا گیا ہے۔

پبلک ٹرانسپورٹ میں 48 گھنٹوں میں کرائے گئے کورونا ٹیسٹ کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے۔

شنگھائی میں حالیہ کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے بغیر پارک اور دیگر سیاحتی مقامات پر اب داخلے کی اجازت ہو گی۔

ہینگزہو میں پوری آبادی کی باقاعدہ بڑے پیمانے پر ہونے والی ٹیسٹنگ ختم کر دی گئی۔

ارمچی میں سپر مارکیٹس، ہوٹل، ریسٹورنٹ اور اسکی ریزورٹ دوبارہ کھل گئے۔

چین میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 30 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں