اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ پنجاب نامزد ہونے کے بعد سرگرم ہوگئے۔
اسلام آباد سے لاہور آتے ہی چوہدری پرویز الہیٰ نے تحریک انصاف، (ن) لیگ کے ارکان اسمبلی سے ملاقات کی۔
چوہدری پرویز الہیٰ نے خواتین رکن اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔
پرویز الہیٰ کے عشائیے میں ثانیہ کامران، مسرت جمشید چیمہ، سیمابیہ طاہر، ایم پی اے سمیرا احمد اور دیگر ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔
وزیر قانون راجہ بشارت اور مراد راس بھی عشائیے میں شریک ہوگئے۔