چوہدری سرورنےنون لیگ میں شمولیت پرموقف واضح کردیا

سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے (ن) لیگ میں شمولیت کی سختی سے تردید کردی ہے۔

پنجاب کے سابق گورنر چوہدری محمد سرور کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چوہدری سرورآج ہی عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچے ہیں، وہ مسلم لیگ (ن) میں شامل نہیں ہوئے۔

ترجمان نےمزید بتایا کہ چوہدری سرور ساتھیوں سے مشاورت کے بعد اپنے سیاسی مستقبل کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ کریں گے۔
سابق گورنر کے ترجمان نے بتایا کہ سیاسی مستقبل کے حوالے سے جو فیصلہ ہوگا اس سے میڈیا کو آگاہ کریں گے،میڈیا تصدیق کے بغیر اور مؤقف لیے بغیر اس حوالے سے کوئی بھی خبر دینے سے گریزکرے.

اپنا تبصرہ بھیجیں