بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ میں‌پاکستانی ٹیم کی شرکت کھٹائی میں‌پڑ گئی

ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث پاکستان کی شرکت خطرے میں پڑ گئی۔

اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن نے تاحال ویزے جاری نہیں کیے جبکہ ورلڈ کپ 5 دسمبر سے بھارت میں شروع ہونے جارہا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن سے اس حوالے سے تاحال کوئی جواب نہیں دیا جارہا ہے۔

جبکہ ویزے جاری نہ ہونے پر پاکستان کا ورلڈکپ سے آؤٹ ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ قومی بلائنڈ ٹیم کو شیڈول کےمطابق اتوارکوبھارت روانہ ہونا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے ویزہ کلیئرنس کیلئے 2 ماہ قبل تفصیلات بھجوا دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں