بلوچستان میں پھر سیاسی ہلچل، وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد لائے جانے کا امکان

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما یار محمد رند نے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کردیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے یار محمد رند نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے ہمارے پاس نمبرز پور ے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما یار محمد رند نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تمام جماعتوں سے مشاورت کر کے نئے وزیراعلیٰ کو نامزد کریں گے۔

ذمہ دار ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آج اسمبلی میں جمع کروائی جائے گی۔

نجی ٹی وی کو ذرائع نے بتایا ہے کہ عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر 17 اراکین اسمبلی نے دستخط کئے ہیں، دستخط کرنے والوں میں کچھ حکومتی اراکین اور وزرا بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ ہی عرصہ قبل سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے خلاف تحریک عدم پیش کی گئی تھی۔ اس وقت کے وزیراعلیٰ جام کمال خان نے اس کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا اور ایوان نے عبدالقدوس بزنجو کو نیا وزیر اعلیٰ منتخب کرلیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں