ارجنٹینا نے 36 سال ایک بار بھر اپنے سر تاج سجا لیا

فٹبال کی عالمی بادشاہت کا تاج 36 سال بعد تیسری مرتبہ ارجنٹائن کے سر پر سج گیا، ورلڈ کپ کی تاریخ کے انتہائی سنسنی خیز فائنل کا فیصلہ پینالٹی ککس کے ذریعے ہوا۔

میچ جیتنے کیلئے دونوں ٹیموں نے جان لڑادی لیکن قسمت لیونل میسی پر مہربان رہی۔

فرانس اور اجنٹائن کی ٹیموں کے مابین فائنل میچ قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، مقررہ وقت میں دونوں ٹیموں کا میچ دو دو گول سے برابر رہا جس کے بعد 30 منٹ کا ایکسٹرا ٹائم دیا گیا۔

ایکسٹرا ٹائم میں دونوں ٹیموں نے پھر ایک ایک گول کردیا جس کے بعد ایکسٹرا ٹائم میں بھی میچ تین تین گول سے برابر رہا، میچ کا فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا۔

ارجنٹائن نے پینالٹی ککس پر فرانس کو 4-2 سے شکست دیدی۔

فرانس کے ایم باپے نے 118 ویں منٹ میں تیسرا گول کیا، ارجنٹائن کی طرف سے لیونل میسی نے 108 ویں منٹ میں تیسرا گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی تھی جسے ایم باپے نے 118 ویں منٹ گول کرکے ختم کردیا، اسے فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ کا انتہائی سنسنی خیز فائنل قرار دیا جارہا ہے۔

دونوں ٹیمیں کا میچ 90 منٹ کا مقررہ وقت ختم ہونے تک دو دو گول سے برابر رہا جس کے بعد اضافی وقت دیا گیا۔

ارجنٹینا نے میچ شروع ہونے کے بعد جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور فرانس کے گول پر تابڑ توڑ حملے شروع کیے، پہلے ہاف میں ارجنٹینا نے فرانس کیخلاف دو گول کردیے۔

پہلا گول 23 ویں منٹ میں پینالٹی کک ملنے پر اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے کیا، 36 ویں منٹ میں ارجنٹینا کی طرف سے دوسرا گول اینجل ڈی ماریا نے کیا۔

فرانس کی جانب سے دونوں گول دوسرے ہاف میں ام باپے نے کیے۔ فرانس اورارجنٹائن کے درمیان میچ 2-2 گولز سے برابر ہے۔

پاکستانی وقت کے مطابق میچ رات 8 بجے شروع ہوا تھا، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون بھی میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچے ہوئے ہیں۔

فائنل میں مدمقابل ارجنٹینا اور فرانس کی ٹیمیں دو دو بار ٹرافی جیت چکی ہیں، اپنا آخری ورلڈ کپ کھیلنے والے لیونل میسی کے پاس بطور کپتان ارجنٹینا کو ٹائٹل جتوانے کا سنہرا موقع ہے۔

ارجنٹینا چھٹی بار جب کہ فرانس چوتھی بار عالمی کپ کا فائنل کھیل رہا ہے، اگر دونوں ٹیموں کا موازنہ کیا جائے تو مجموعی طور پر دونوں کے درمیان بارہ میچز کھیلے گئے، چھ ارجنٹینا نے جیتے، تین بار فرانس جیتا اور تین میچز ڈرا ہوئے۔

ورلڈ کپ 2018 میں جب دونوں ٹیموں کا سامنا ہوا تو میچ فرانس نے چار تین سے جیتا، عالمی ریکنگ میں ارجنٹینا کا تیسرا اور فرانس کا چوتھا نمبر ہے۔

ارجنٹینا نے دو مرتبہ 1978 اور1986 میں ٹرافی اٹھائی جب کہ فرانس نے 1998 اور 2018 میں ورلڈ کپ جیتا، فرانس اگر ٹائٹل کے دفاع میں کامیاب رہا تو 1962 میں برازیل کے بعد یہ کارنامہ انجام دینے والی دوسری ٹیم ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں