پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے نئے اُبھرتے ہوئے اداکار امیر گیلانی نے ہارورڈ سے قانون کی ڈگری حاصل کرلی ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر امیر گیلانی نے اپنی کانووکیشن کی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔
امیر گیلانی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ الحمداللّٰہ! چاروں طرف مسکراہٹیں۔
اداکار نے کہا کہ خوش اور مثبت لوگوں سے گِھرے ہونے کے احساس ہی الگ ہے۔
اس موقع پر اُنہوں نے اپنے اہلخانہ اور دوستوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اُن کے ساتھ جشن منایا۔
امیر گیلانی نے مزید کہا کہ تھوڑی قابلیت، بہت اچھے استاد، بہت زیادہ محنت، اُس سے زیادہ سب کی دُعائیں، سب سے زیادہ اللّٰہ کا کرم۔
سوشل میڈیا پر امیر گیلانی کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔