امیشاپٹیل کےخلاف دھوکہ دہی کی شکایت درج

بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل کو ایک ایونٹ میں اپنی 3 منٹ کی پرفارمنس پردھوکہ دہی کی شکایت کا سامنا ہے۔

مدھیہ پردیش کے علاقے کھنڈوا میں حالیہ پرفارمنس میں اداکارہ نے ایک گھنٹہ طویل شو کے دوران صرف 3 منٹ کے لیے پرفارم کیا اورپھرتقریب چھوڑ کرچلی گئیں، امیشا کا دعویٰ ہے کہ تقریب کے انتظامات بہت زیادہ برے تھے۔

اس اقدام کے بعد منتظمین میں سے ایک سنیل جین نامی سماجی کارکن نے امیشا پٹیل کے خلاف دھوکہ دہی کی شکایت درج کرواتے ہوئے کہا کہ اداکارہ نے پرفارمنس کے لیے بھاری رقم وصول کی لیکن 3 منٹ بعد ہی شو چھوڑ کرچلی گئیں۔

دوسری جانب امیشا پٹیل نے ٹوئٹرپرمقامی پولیس سے اظہارتشکرکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں انہیں اپنی جان کا خطرہ تھا، پولیس نے انہیں بحفاظت وہاں سے نکالا.

موگھاٹ پولیس اسٹیشن کے انچارج ایشور سنگھ چوہان نے ٹائمز ناؤ کو بتایا کہ، ‘امیشا پٹیل کی پرفارمنس والے روز میں بھی وہاں موجودتھا۔، لوگوں کا ہجوم وہاں ضرورموجود تھا لیکن کسی قسم کی افرا تفری نہیں تھی۔اداکارہ تقریباً ساڑھے 9 بجےمندر کے احاطے میں بنائے گئے اسٹیج پرپہنچیں، انہیں ایک گھنٹہ پرفارم کرنا تھا لیکن وہ صرف 3 منٹ کی پرفارمنس کے بعد اندورروانہ ہوگئیں.

تھانہ انچارج کے مطابق اداکارہ کے ساتھ کسی قسم کی غیراخلاقی حرکت نہیں کی گئی۔

پولیس میں شکایت کے بعد امیشا نے تفصیلی بیان جاری کرتے ہوئے اپنا موقف واضح کیا، اداکارہ کے مطابق، میں نے 23 اپریل 2022 کو مدھیہ پردیش میں نوچندی مہوتسو میں شرکت کی تھی۔ سٹار فلیش انٹرٹینمنٹ اور مسٹراروند پانڈے کی طرف سے منعقدہ تقریب اتنی بری طریقے سے آرگنائزکی گئی تھی کہ میں خوفزدہ ہوگئی ۔ مجھے اپنی جان کا خوف تھا، اورمیں مقامی پولیس کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے وہاں سے بحفاظت نکلنے میں مدد کی ، اس طرح کے واقعات انسانیت پر سوالیہ نشان لگاتے ہیں لیکن مجھے خوشی ہے دنیا میں اچھے لوگ بھی موجود ہیں۔

فلم غدرایک پریم کتھا اورکہونا پیار ہے جیسی ہٹ فلموں میں لازوال کردار ادا کرنے والی امیشا پٹیل سال 2001 میں ریلیزہونے والی اپنی سپرہٹ فلم ‘غدر’ کے سیکوئل میں نظرآئیں گی۔ امیشا اور سنی دیول سکینہ اور تارا سنگھ کے کرداروں کو دوبارہ نبھائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں