سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے علیم خان پر الزامات، علیم خان بھی کھل کر عمران خان کے خلاف میدان میں آگئے ۔علیم خان نے عمران خان کو ٹی وی پر آکر مناظرے کا چیلنج دے دیا ۔
علیم خان نے کہا کہ آپ کے پاس جو کچھ ہے بتا دیں، ہم بھی حقائق بتائیں گے، عزت سے میرا نام لیں میں بھی آپکا عزت سے نام لوں گا۔ علیم خان نے اہم ڈویلپر کے ساتھ فرح خان کے تعلقات کے بارے میں تحقیقات کا بھی مطالبہ کردیا ۔
علیم خان نے روڈا اتھارٹی کے حوالے سے بھی اہم انکشافات کر دئیے کہا عمران خان نے انٹرویو میں کہا کہ مجھ پر تین سو ایکڑ زمین لیگلائز کروانے کا الزام عائد کیا، یہ الزام جھوٹ ہے حقائق کو مسخ کیا گیا، انہوں نے کہا کہ دو ہزار دس سے اٹھارہ تک اپوزیشن میں عمران خان کے ساتھ کھڑا رہا۔ کیا دس سال پہلے مجھے پتہ چل گیا تھا کہ عمران خان 2018 میں وزیر اعظم ہوں گے ، میرے پاس تین سو ایکٹر نہیں تین ہزار ایکڑ ہے۔۔
میں نے زمین ایکوائر نہیں کروائی بلکہ پرائیویٹ زمینداروں سے خریدی ہے، یہ زمین اب روڑا کے پاس ہے یہ اتھارٹی عمران خان نے بنائی، یہ زمینیں روڈا نے سرکاری قیمت پر خرید کر پرائیویٹ ڈویلپرز کو کیسے دیں۔
اب تفتیش ہونی چاہیے کہ یہ زمینیں کن ڈویلپرز کو دی گئیں، اگر آپ منہ کھلوانا چاہتے ہیں تو کسی چینل پر میں آپ اور جہانگیر ترین بیٹھیں پھرسب سچ بولیں، عوام کو پتہ چلے علیم خان ترین اور عمران خان کا اصل چہرہ کیا ہے۔