افغانستان میں طالبان نے مردوں اور خواتین کے ایک ہی دن تفریحی پارکوں میں جانے پر پابندی عائد کر دی ۔
خبر رساں ایجنسی سپوتنک کے مطابق افغانستان میں مرد اور عورتیں ایک ہی دن پارکوں میں نہیں جا سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مردوں کو بدھ سے ہفتے تک تفریحی پارکوں میں جانے کی اجازت ہوگی۔
جبکہ خواتین ہفتے کے باقی دنوں میں پارکس جا سکیں گی۔ جو کہ اتوار ، سوموار اور منگل ہیں۔
یاد رہے کہ طالبان نے افغانستان کی حکومت سنبھالنے کے بعد سے صنفی علیحدگی اور خواتین سے متعلق کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں۔
حال ہی میں کابل ائیر پورٹ پر بغیر محرم کے سفر کرنے والی درجنوں خواتین کو فلائٹ میں سوار ہونے سے روک دیا گیا تھا۔