اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ شخ رشید نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ نگراں وزیراعظم کیلئے معیشت دانوں کے انٹرویوز پنڈی اسلام آباد مں ہورہے ہیں، یہ اداروں سے بھیک مانگ رہےہیں، ہر گزرتے دن کےساتھ ان کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے، آصف زرداری نے ن لگے کو وہاں مارا ہے جہاں ان کو پانی نہ ملے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ 31 مئی سے پہلے فیصلے آئیں گے، حکومت کی ہنڈیا بیچ چوراہے پر پھوٹے گی، ساری قوم عمران خان کے ساتھ ہے، ان کے پاس ایک ووٹ کی اکثریت ہے، یہ قائم نہیں رہ سکتے، آصف زرداری نے انہیں وہاں مارا جہاں پانی بھی نہ ملے۔
شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ نیب، ایف آئی اے اور اے این ایف میں سماعت کی پیروی نہ کرنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں، حکومت نیب اور ایف آئی اے کا کچھ نہیں بگاڑ سکے گی، عمران خان سندھ میں خود انتخابی مہم چلائیں گے، عمران خان ٹکٹ کا معاملہ بھی خود دیکھیں گے۔
سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کیلئے معیشت دانوں کے انٹرویوز راولپنڈی اوراسلام آباد میں ہورہے ہیں۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ یہ جتنی دیر کریں گے اتنی اپنے لے سیاسی قبر کھودیں گے، بہتر ہے لانگ مارچ سے قبل الیکشن کی تاریخ دی جائے۔