پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔
اس موقع پر کپتان بابراعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی 18 سال بعد پاکستان آمد خوش آئند ہے، ہم مہمان ٹیم کے خلاف ہوم گراؤنڈ اور ہوم کراؤڈ کا بھرپور فائدہ اٹھانے کے کوشش کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا اسکواڈ متوازی ہے اور انہیں نوجوان کھلاڑیوں سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔ ہم کھلاڑیوں کو انفرادی اور اجتماعی حیثیت سے ٹیم میں ان کا کردار واضح کرنا چاہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے سیریز کے پہلے میچ کے لیے اپنے بارہ ناموں کا اعلان بھی کردیا ہے۔
مہمان کیوی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ٹام لیتھم نے کہا کہ پاکستان ٹیم وائٹ بال کرکٹ میں کبھی بھی آسان حریف ثابت نہیں ہوتی، ان کے پاس محدود طرز کی کرکٹ کے بہت باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں۔ سیریز میں کامیابی کے لیے ہمیں بہترین نتائج کی ضرورت ہے
Osaka Batteries presents J. Pakistan vs New Zealand ODI Series 2021 trophy unveiling ceremony #PAKvNZ | #HarHaalMainCricket | #HoRahaHai pic.twitter.com/V7Uo1AlYpt
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 16, 2021
دونوں ٹیموں کےمابین سیریز کا پہلا میچ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، تینوں میچز دوپہر 2:30 بجے شروع ہوں گے۔