دنیا تیزی سے آگے جارہی ہے اور ہم پالیسی بناتے رہتے ہیں، صدر

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ دنیا ہماری طرف دیکھ رہی ہے اور ہم کنٹینر پولیٹکس میں پھنس گئے ہیں، دنیا تیزی سے آگے جارہی ہے اور ہم پالیسی بناتے رہتے ہیں۔

لاہور میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت انسانی وسائل کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے، پالیسی سازی کے عمل کو تیز کرنا ہوگا، پاکستان میں باصلاحیت نوجوانوں کی کمی نہیں، آئی ٹی کے شعبے میں کام کرنے کے بے پناہ مواقع ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ دنیا میں رونما ہونے والی تبدیلیوں سے خود کو ہم آہنگ کرنا ہے،ہمیں زیادہ سے زیادہ آئی ٹی گریجویٹس کی ضرورت ہے، ڈیجیٹائزیشن سے شفافیت کویقینی بنایا جاسکتا ہے، آئی ٹی صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لائی جاسکتی ہے، محنت اور لگن سے کام کریں تو کامیابی یقینی ہے، روایتی تعلیم کے ساتھ ساتھ آئن لائن تعلیم کے نظام کو اپنانا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیاآپ کی طرف دیکھ رہی ہےلیکن آپ ہیں کہ کنٹینرپولیٹکس میں پھنس گئے ہیں، کنونشنل وار فیئر میں پاکستان کے پاس اتنےوسائل نہیں تھے، پاکستان نے ایک نیوکلیئر ڈیٹرنٹ بنایا، کم خرچ میں بہترین کام کیا، بھارت کی 50،40 سالہ اجارہ داری کو کاؤنٹر کیا، بھارت کو انٹلیکچوئل پراڈکٹ سے کاؤنٹر کیا، سائیبر ڈیفنس اور سیکیورٹی انٹلیکچوئل پراڈکٹ کی طرح ہے۔

صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس دنیا کو مفلوج کرنے کا پوٹینشنل ہے، دنیا تیزی سے آگے جارہی ہے اور ہم پالیسی بناتے رہتے ہیں، سائیبر رینکنگ ممالک میں پاکستان کا نام نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں