پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکےآغاز سےہی تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔
پیر کو نئے ہفتے کے آغاز میں ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوران ٹریڈنگ100انڈیکس میں333 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 43 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔ دوپہر ایک بجے اسٹاک مارکیٹ 43 ہزار 461 کی سطح پر پہنچ گیا اور مارکیٹ میں 600 سے زائد پوائنٹس کی بہتری ہوئی۔
کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس764پوائنٹس اضافے سے 43ہزار621پوائنٹس پر بند ہوا۔ایک دن میں حصص کی تجارت10ماہ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ اسٹاک ایکسچینج میں ایک دن میں54کروڑ شیئرز کا نمایاں لین دین ہوا۔