ملک میں ڈالر کی قدر میں آج پھر بڑی کمی

ملک میں ڈالر کی قدر میں کمی اور روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔

انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں رواں کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر ساڑھے 8 روپے سستا ہوچکا ہے۔

انٹربینک میں ڈالرکا بھاؤ کاروباری ہفتے کے تیسرے اور آخری دن بھی کم ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر آج 3 روپے 39 پیسے سستا ہو کر 215 روپے 49 پیسے پر بند ہوا ہے۔

انٹربینک کے 3 روزہ کاروباری ہفتے میں ڈالر 8 روپے 55 پیسے سستا ہوا ہے۔

اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر تین روپے سستا ہوکر 213 روپے کا ہوگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں