ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے کوئی انتقال نہیں ہوا، مزید 459 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ روز 16ہزار 419 کورونا وائرس کے تشخیصی ٹیسٹ کیے گئے، مثبت کیسز کی شرح پونے تین فیصد رہی، جبکہ ملک میں 163مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
ملک میں کورونا کی صورتحال پر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے جاری کردہ بیان میں کہنا ہے کہ کراچی میں گزشتہ روز کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.46 فیصد رہی، لاہور میں یہ شرح 5.88 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
COVID-19 Statistics 19 July 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 16,419
Positive Cases: 459
Positivity %: 2.80%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 163— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) July 19, 2022
گزشتہ روز حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 4.95 فیصد رہی، پشاورمیں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.26 فیصد جبکہ ملتان میں کیسز کی شرح 2.58 فیصد رہی۔
این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں گزشتہ روز کورونا مثبت کیسز کی شرح 4.33 فیصد رہی، گلگت میں کورونا کیسز کی شرح 14.29 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
اس کے علاوہ گزشتہ روز گجرات میں مثبت کیسز کی شرح 1.12 فیصد، بہاولپور میں 3 فیصداور میرپور آزاد کشمیر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.92 فیصد ریکارڈ کی گئی۔