سری لنکا میں ایک بار پھر ایمرجنسی نافذ

سری لنکا کے قائم مقام صدر نے ملک میں کشیدہ حالات کے پیش نظر ایک بار پھر ایمرجنسی نافذ کردی۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق سری لنکا کے قائم مقام صدر رانیل وکرما سنگھے نے آئندہ ہفتے ملک کے نئے صدر کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ میں ووٹنگ کے موقع پر ماحول پرامن رکھنے کے لیے اسٹیٹ آف ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔

سری لنکن حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ قائم مقام صدر نے عوامی سکیورٹی، سپلائی کی بحالی اور لوگوں کی زندگیوں کی خاطر ضروری سروسز جاری رکھنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا میں حالات کشیدہ ہونے کے بعد اپریل سے اب تک کئی بار ایمرجنسی نافذ کی جاچکی ہے۔

یاد رہے کہ سری لنکا کے سابق صدر گوٹابایا راجا پاکسےگزشتہ ہفتے ملک سے فرار ہوگئے تھے جس کے بعد نئے صدر کا انتخاب ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں