دنیا بھر میں تجارتی اور صنعتی سرگرمیاں سست ہونے کے باعث تیل کی طلب میں بھی کمی آ گئی جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 36 سینٹ سستا ہوا جس کے بعد امریکی تیل کی قیمت 96 ڈالر 43 سینٹ فی بیرل ہو گئی ،اسی طرح برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت میں بھی 10 سینٹ کی کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد برینٹ خام تیل 100 ڈالر اور10 سینٹ فی بیرل ہوگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ملائیشین پام آئل کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے ، پام آئل کی فی ٹن قیمت میں دو ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد فی ٹن قیمت 865 ڈالرز پر آگئی ہے ۔