سونے کی قیمت میں‌حیران کن اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں دو روز کے دوران 4 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2800 روپے کا اضافہ ہوا تھا جبکہ آج سونے کا بھاؤ 1250 روپے بڑھ گیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج کے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 43 ہزار 250 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1072 روپے اضافے سے ایک لاکھ 22 ہزار 814 روپے ہوگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 5 ڈالر کم ہو کر 1849 ڈالر فی اونس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں