وزیراعظم شہبازشریف نے بہاءالدین زکریا ایکسپریس ٹرین میں دوران سفرخاتون سے مبینہ زیادتی کا نوٹس لے لیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پرسلمان صوفی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی۔سلمان صوفی وزیراعظم کی قائم کردہ اصلاحات کمیٹی کےسربراہ بھی ہیں۔
کمیٹی نےخواتین مسافروں کی حفاظت کیلئےتبدیلیوں کی تجاویز دیں ہیں۔ کمیٹی نے ریلوے اسٹیشنوں پر لیڈی ریلوے پولیس فورس تعینات کرنے کی تجویز دی ہے۔
اس کے علاوہ ایک لیڈی سب انسپکٹراور2لیڈی کانسٹیبل کی ٹیمیں تعینات کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ خواتین مسافروں کیلئے“سفرسہیلی“موبائل ایپ لانچ کی جائے اور ٹکٹوں پر ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی ہدایات اور ایمرجنسی نمبر پرنٹ کیا جائے۔