پاکستان پر روسی تیل خریدنے کی پابندی ناہو تو یقیناًغورکریں گے: وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہےکہ اگر روس سستے تیل کی پیشکش کرے اورپاکستان پر روسی تیل خریدنے کی پابندی ناہوتو یقیناً پاکستان اس پر غورکرےگا۔

امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اگلے بجٹ میں کفایت شعاری بالخصوص ٹیکسوں میں اضافے کے اقدامات ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ ہم پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کے شعبے میں سابقہ حکومت کی سبسیڈیز کو ختم کریں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ اگر روس سستے تیل کی پیشکش کرے اورپاکستان پر روسی تیل خریدنے کی پابندی ناہوتو یقیناً پاکستان اس پر غورکرےگا۔

مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ پچھلی حکومت نے تیل کی خریداری کیلئے روس سے رابطہ کیا تھا، شاید پابندیاں عائد ہونے کی وجہ سے روس نے کوئی جواب نہیں دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں